بنگلورو۔15جون(ایس او نیوز)شہر کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا جب ٹیک آف کرنے کے چند ہی لمحوں بعد جیٹ ایرویز کا طیارہ دوبارہ لینڈ کرگیا اس میں تقریباً 65 مسافر اور 13افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔ 2839 جیٹ ایرویز کی کیبن میں دھواں دیکھا گیا۔ جس کے بعد فوری طور پر پائلٹ نے ایرپورٹ پر لینڈنگ کا فیصلہ لیا۔ جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ صبح ساڑھے دس بجے یہ واقعہ پیش آیا۔ جس کے سبب تقریباً پانچ طیاروں کی پروازوں میں تاخیر ہوئی ۔ اور تقریباً تین پروازوں کو لینڈنگ کرنے میں تاخیر ہوئی۔ جیٹ ایرویز کی لینڈنگ کے بعد تقریباً10-51 بجے ایر ٹریفک بحال کردی گئی۔